| has gloss | urd: تعارف ممتاز خطاط خورشید عالم گوہر قلم نے فن خطاطی کا آغاز بہت کم عمر میں کیا اور پھر اس مقام پر جا پہنچے کہ ممتاز نقادوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے اپنی لگن کی بدولت بےشمار اعزازات حاصل کیے۔ خورشید عالم گوہر قلم 1956 کو ضلع گوجرانوالا (پاکستان) میں پیدا ہوئے۔سید اسمعیل دہلوی مرحوم سے خطاطی میں مشق لی ، استاذ سید اسمعیل دہلوی کے ذریعے خورشید عالم گوہر قلم کا سلسلہ تلمذ آسمانِ خطاطی کے آفتاب سید محمد امیر رضوی المعروف میر پنجہ کش سے ملتا ہے۔ کچھ عرصہ آپ نے حافظ محمد یوسف سدیدی مرحوم کے پاس بھی مشق کی۔نظری استفادہ ہاشم محمد الخطاط مرصع(عراق) ، عبدالعزیزالرفاعی ، سید ابراہیم (مصر) اور حافظ ایتاج (ترکی) سے کیا۔ ان کے استاد محترم جناب حافظ محمد یوسف سدیدی نے ان کے فن کو دیکھ کر تحریر کیا تھا کہ گوہر قلم کا فن دیکھا تو احساس ہوا کہ پاکستان میں اچھی مشق ہو رہی ہے اور اگر ایسے ہی جاری رہی تو ضرور پاکستان کا نام روشن... |